وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس،کے۔الیکٹرک کے ٹیرف اور ملک میں گیس کی قیمتوں کے تعین کے نظام سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا ، گیس کی قیمتوں کے تعین کے مسئلہ کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اس اہم ایشو پر مشاورت کی جائے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد۔ 16 جولائی(اے پی پی)وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کے۔الیکٹرک کے ٹیرف اور ملک میں گیس کی قیمتوں کے تعین کے نظام سے متعلقہ امور پر غور کرنے کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، پرویز خٹک، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، امین الحق، اسد عمر، عمر ایوب خان، میاں محمد سومرو، مشیران ڈاکٹر حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈپٹی سپیکر …

اسلام آباد۔ 16 جولائی(اے پی پی)وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کے۔الیکٹرک کے ٹیرف اور ملک میں گیس کی قیمتوں کے تعین کے نظام سے متعلقہ امور پر غور کرنے کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، پرویز خٹک، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، امین الحق، اسد عمر، عمر ایوب خان، میاں محمد سومرو، مشیران ڈاکٹر حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ندیم بابر، شہزاد قاسم و دیگر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق کے الیکٹرک سے متعلقہ ٹیرف میں اضافہ کی تجویز پر غور کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال جنوری میں نیپرا کی سفارشات کے مطابق ملک بھر میں ٹیرف میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو اوسطاً تین سے چار ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالہ سے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے اور کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ملک کے دیگر حصوں کے مطابق یکساں سطح پر لانے کیلئے مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر ایکدم اضافی بوجھ نہ پڑے۔ گیس کی قیمتوں کے تعین کے معاملہ پر غور کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی سطح پر گیس کی پیداوار ملکی ضروریات کے مطابق ناکافی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے گیس درآمد کی جا رہی ہے تاہم مقامی گیس اور درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں محض 27 فیصد آبادی کو پائپ لائن کے ذریعے ارزاں نرخوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملک کی دیگر آبادی ایل پی جی سلنڈرز استعمال کر رہی ہے جس کی قیمت پائپ لائن سے فراہم کی جانے والی گیس سے کہیں زیادہ ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ایل پی جی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ آبادی کے بڑے حصے کو کہ جو اپنی ضروریات کے لئے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ان کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ گیس کی قیمتوں کے تعین کے مسئلہ کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اس اہم ایشو پر مشاورت کی جائے تاکہ اجتماعی حکمت سے اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کیا جا سکے۔

مزید خبریں