وفاقی وزیر اسد عمر نے B-17 میں 132KV گرڈ سٹیشن کا افتتاح کردیا اسلام آباد کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، 40 کروڑ کی لاگت سے بنا یہ گرڈ سٹیشن 38000 صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے گا،وفاقی وزیر

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، 40 کروڑ کی لاگت سے بنا یہ گرڈ سٹیشن 38000 صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو B-17 میں 132KV گرڈ سٹیشن کا افتتاح کے …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، 40 کروڑ کی لاگت سے بنا یہ گرڈ سٹیشن 38000 صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو B-17 میں 132KV گرڈ سٹیشن کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے مکینوں کو گرمیوں میں خاص طور پر کم ولٹیج جیسے مسائل کا سامنا تھا، یہ منصوبہ اس علاقہ میں بجلی کی رسد، استحکام اور فیڈر کی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں، 40 کروڑ کی لاگت سے بنا یہ گرڈ سٹیشن 38000 صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ دونوں فیڈرز کی تعمیر سے ماہرین کے مطابق 10 سال کے لئے ٹریپنگ اور اوورلوڈنگ جیسے مسائل حل ہوں گے، گھروں کے اوپر سے گزرتی تاروں کو پہلی مرتبہ حکومتی خرچ پر ہٹایا جا رہا ہے، ٹرانسفارمرز اور دیگر لائنز کی مد میں گزشتہ دو سالوں میں حلقہ این اے 54 میں 14 کروڑ کے LV proposalsمکمل ہوئے ہیں۔

مزید خبریں