اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر …
چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی شریک تھے۔ مولانا طارق جمیل نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات اور تبلیغی جماعت کی بھرپور سپورٹ پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ بل اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کروانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر کو بھی پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے قراردادیں پیش کرنے پر سراہا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی تبلیغ اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔








