اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت اس سال 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ جمعرات کو ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 بلین ٹری …
وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت اس سال 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ”اے پی پی” سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت اس سال 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ جمعرات کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 بلین ٹری منصوبے میں تمام صوبے شامل ہیں جنہوں نے جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے شجر کاری کے مقامی اہداف متعین کیے ہیں۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے تحفظ و ترقی کے لیے سود مند ثابت ہو رہا ہے بلکہ نوجوانوں اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکار مختلف اضلاع میں شجر کاری کے منصوبے میں معاونت فراہم کریں گے۔








