اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا افتتاح کریں گے جو بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران جنگلات اور جنگلی حیات کی بحالی کے عزم کے تحت کئے گئے اقدامات کا عالمی اقتصادی فورم، یو این ہیبی ٹاٹ، یو …
وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا افتتاح کریں گے جو بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران جنگلات اور جنگلی حیات کی بحالی کے عزم کے تحت کئے گئے اقدامات کا عالمی اقتصادی فورم، یو این ہیبی ٹاٹ، یو این ڈی پی، یو این سی سی ڈی اور آئی یو سی این نے اعتراف کیا ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی پروگرام سے پیدا ہونے والے جذبہ سے 2019-20 کے دوران کروڑوں نئے پودوںکی شجرکاری اور ری جنریشن ممکن ہوئی ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لئے روزگار کی ہزاروں گرین جابز بھی پیدا ہوئی ہیں۔ جنگلات اور جنگلی حیات سے منسلک تمام تر سرگرمیاں روزگار کی فراہمی کے لئے اہم ہیں۔ یہ دونوں شعبے کوویڈ 19 کی وباء کے بعد مقامی افراد کے لئے زندگی گزارنے کے لئے انتہائی ضروری وسائل کی فراہمی میں بہت زیادہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات ملک بھر میں منائے جانے والے ”پلانٹ فار پاکستان ڈے” میں بھرپور شرکت کریں گے۔








