نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سے کم آمدن والے طبقہ کو اپنے لئے مکانات کی تعمیر میں سہولت ملے گی ،تعمیراتی شعبہ سے متعلق حکومت نے بہترین پراجیکٹ دیا ہے ،کے الیکٹرک کے امور میں بہتری لائیںگے ،حکومتی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کردی ہیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سے کم آمدن والے طبقہ کو اپنے لئے مکانات کی تعمیر میں سہولت ملے گی ،تعمیراتی شعبہ سے متعلق حکومت نے بہترین پراجیکٹ دیا ہے ،کے الیکٹرک کے امور میں بہتری لائیںگے ،حکومتی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کردی ہیں، جمعرات کو نجی ٹی …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سے کم آمدن والے طبقہ کو اپنے لئے مکانات کی تعمیر میں سہولت ملے گی ،تعمیراتی شعبہ سے متعلق حکومت نے بہترین پراجیکٹ دیا ہے ،کے الیکٹرک کے امور میں بہتری لائیںگے ،حکومتی ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کردی ہیں، جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کم آمدن والے لوگوں کے لئے مکانات کی تعمیر کا بہترین منصوبہ دیا ہے اس پراجیکٹ سے معیشت بحال ہوگی ،تعمیراتی شعبہ کے لئے مراعات سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے، پانچ مرلہ گھر کی تعمیر کیلئے قرضہ پر پانچ فیصد مارک اپ اور دس مرلہ گھر کی تعمیر کے لئے 7 فیصد مارک اپ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ مکانات کی تعمیر کیلئے شہریوں کو سہولت دی جائے۔ کراچی میں بجلی سے متعلق ایک سوال پر شبلی فراز نے کہا کراچی کے شہریوں کو ملک کے دیگر شہروںکی نسبت سستی بجلی فراہم ہورہی ہے ہم اسے یکسان بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبہ کے مسائل ہیں، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی صورتحال ہمیں وراثت میں ملی یہ ایک نجی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ایک حد تک ہم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں بجلی کی صورتحال کے حوالہ سے مل کر مسائل حل کئے جائیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب کو اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں ،ہمارے سب لوگوں نے اثاثے جمع کرادیے ہیں ۔

مزید خبریں