37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے17قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے شارٹ...

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے17قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے17قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے، سنٹرل کنٹریکٹ میں چار کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان دو روز تک کیا جائے گا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے کوچز نے کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 سے 15جولائی لیے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے بتایا کہ پی بی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے 17 کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک چھ ماہ کے لیے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لیے 40 کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 سے 15 جولائی تک لیے گئے، کونسل نے فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ، جس میں 4 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان دو روز تک کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹیگری میں 4 جبکہ سی کیٹیگری میں11 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تینوں کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کے لیے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=207878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں