اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان …
اسپیکر قومی اسد قیصر سے مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بطور مشیر برائے داخلہ اُن کا تقرر وزیر اعظم کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے ملک کی معاشی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ اسپیکر نے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان میں اُن کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔








