اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے، بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کا کوئی جواب نہیں ملا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان …
پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے، بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کا کوئی جواب نہیں ملا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک دو بار قونصلر رسائی دی ہے تاہم پاکستان اسی جذبہ کے تحت بھارت کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کیلئے تیار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے بعد مقدمہ کا منصفانہ موقع فراہم کرنے کے لئے ایک وکیل مقرر کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی رجوع کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر سفیر ولکان بوزکیر پیر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ کے الحاق کے لئے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 353 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم و بربریت، جعلی مقابلوں اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں سے شہری آبادی کو توپ خانے، مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں، مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیراور کنٹرول لائن کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وہاں جانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان نے بھارت سے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی اجازت دے تاکہ وہ صورتحال کا خود جائزہ لے سکے۔ ترجمان نے کہا کہ نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ روز بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایک بار پھر چریکوٹ سیکٹر میں کنٹرول لائن کا دورہ کرایا اور ایل او سی کے ساتھ شہری آبادی کو ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی مو¿قف پر قائم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اﷲ عبداﷲ کو دورے کی دعوت دی ہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان نیشنل فورسز نے 14 اور 15 جولائی کو مہمند اور باجوڑ پر پھر گولہ باری کی جس سے جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پالیسی کے تحت افغان سرحد پر توپ خانے اور مارٹر استعمال نہیں کر رہا ہے۔








