اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی فری لانسرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر امین الحق وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ اگنائیٹ اور جاز کیش کے درمیان فری لانسرز کو بیرون ملک سے رقوم وصولی میں مشکلات کے ازالے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب …
وزارت آئی ٹی فری لانسرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، سید امین الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی فری لانسرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر امین الحق وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ اگنائیٹ اور جاز کیش کے درمیان فری لانسرز کو بیرون ملک سے رقوم وصولی میں مشکلات کے ازالے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب سے یہاں جمعرات کو بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک پاکستانی فری لانسرز کی مشکلات اب حل ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ایک انتہائی مسرت کا لمحہ ہے جس سے ہنر مند فری لانسرز کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارتی امور میں فروغ سے زرمبادلہ کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ سید امین الحق نے کہا کہ فری لانسرز کے مسائل حل ہوں گے تو ان کی آمدنی بڑھے گی اور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ذریعے ایک ارب 11 کروڑ ڈالرز کی برآمدی ترسیلات بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاہدہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں آئی ٹی برآمدات کے حجم کو بڑھا کر 5 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جب ہم ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کرتے ہیں تو روزگار کے مواقع پیدا ہونے اور زرمبادلہ کا حصول ہماری ترجیحات ہوتی ہیں۔ سید امین الحق نے کہا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کیلئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل ورلڈ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر سی ای او اگنائیٹ سید جنید امام نے بھی خطاب کیا۔








