علی امین خان گنڈاپور کا رکن گلگت بلتستان کونسل سعید افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ممبر گگلت بلتستان کونسل سعید افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک محنتی اور قابل قدر سیاسی کارکن اور رہنما تھے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے …

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ممبر گگلت بلتستان کونسل سعید افضل کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک محنتی اور قابل قدر سیاسی کارکن اور رہنما تھے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ ان کے انتقال سے گلگت بلتستان کے عوام ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

مزید خبریں