اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ سابق فاٹاکے علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں عبدالاکبرخان چترالی اورعلی وزیرکے سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی اوروزیرمواصلات مرادسعید نے ایوان کوبتایاکہ چترال میں یوٹیلیٹی سٹورز سے متعلق مسائل کو حل کیا جائیگا،ایوان کوبتایا گیا کہ ملک بھرمیں 50 ہزارنئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے جن کا دائرہ …
سابق فاٹاکے علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کیے جائیں گے، ملک بھرمیں 50 ہزارنئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے،مرادسعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ سابق فاٹاکے علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں عبدالاکبرخان چترالی اورعلی وزیرکے سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی اوروزیرمواصلات مرادسعید نے ایوان کوبتایاکہ چترال میں یوٹیلیٹی سٹورز سے متعلق مسائل کو حل کیا جائیگا،ایوان کوبتایا گیا کہ ملک بھرمیں 50 ہزارنئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے جن کا دائرہ کارسابق قبائیلی علاقہ جات تک پھیلایا جائیگا۔نئے یوٹیلیٹی سٹوروں کے قیام میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کرنے والے نوجوان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔








