اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کو دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ادارے کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہاکہ وفاقی محتسب …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کو دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ادارے کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہاکہ وفاقی محتسب نے جلد انصاف فراہم کیا اور 93 فیصد رجسٹرڈ مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں، محتسب نے سیمینارز اور پریس کانفرنسوں کے انعقاد سے آگاہی پیدا کی ،صدر مملکت نے لوگوں کو تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں ادارے کے کردار کو سراہا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگوں میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔








