ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروا دیا گیا، ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔جمعہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروا دیا گیا۔پودا لگانے والا رضا کار شجر کاری مہم کی تصاویر اپلوڈ کر سکے گا۔رضا کار نوجوان 1 دن …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروا دیا گیا، ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔جمعہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروا دیا گیا۔پودا لگانے والا رضا کار شجر کاری مہم کی تصاویر اپلوڈ کر سکے گا۔رضا کار نوجوان 1 دن میں ریکارڈ 1 ملین درخت لگائیں گے۔علاوہ ازیں پنجاب کے اعلی افسران کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میںمعاونین خصوصی عثمان ڈار, ملک امین اسلم اور چیف سیکرٹری پنجاب ،پنجاب کے تمام کمشنرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منصور نے شرکت کی۔اجلاس میںٹائیگر فورس ڈے اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں