وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام کا نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے ہوتی ہے، کوویڈ19 کے علاوہ ٹڈی دل بھی بین الاقوامی مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے، پاک آرمی کے مشکور ہیں کہ انسداد ٹڈی دل میں مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے ہوتی ہے، کوویڈ19 کے علاوہ ٹڈی دل بھی بین الاقوامی مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے، پاک آرمی کے مشکور ہیں کہ انسداد ٹڈی دل میں مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے او نے بھی ہماری رہنمائی کی ہے، سپارکو اور محکمہ موسمیات بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارن آف افریقہ سے ٹڈی دل ایران،بھارت اور پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔ ٹڈی دل پہلی مرتبہ لاطینی امریکہ بھی پہنچا ہے انہوں نے کہا کے نسبتاً پہلے سے پاکستان میں ٹڈی دل کم ہے، ہم نفسیاتی اور عملی طور پر انسداد ٹڈی دل کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 4 اضلاع نصیر آباد، ڈیرا بگٹی، زیارت اور آواران میں ٹڈی دل کی موجودگی پر آپریشن کیا گیاتھر پارکر اور نارا میں ٹڈی دل کی افزائش ہو رہی ہے انہوں نے کہا کے سندھ میں2 اضلاع تھرپارکراور عمر کوٹ میں ٹڈی دل کی موجودگی پر آپریشن کیا گیامزید 19 مائکرون سپیر پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کے مقامی طور پربھی مائکرون سپیر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کے وفاق، صوبے اور پاک آرمی مشترکہ طور پر اس سلسلے میں کام کر رہی ہے ایف اے او کے مطابق پاکستان بہترین طریقے سے انسداد ٹڈی دل آپریشن کر رہا ہے۔

مزید خبریں