پشاور ۔24جولائی ( اے پی پی)وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کی بلوچستان میں شہیدہونی والے انٹی نارکوٹکس فورس کے کانسٹیبل امیرنوازخان کے گھر آمد،وفاقی وزیرنے شہید امیرنوازخان کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قبل ازیں وفاقی وزیرنے قبرستان جا کر شہید کانسٹبل امیرنوازخان کی قبرپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات …
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی کی بلوچستان انٹی نارکوٹکس فورس کے کانسٹیبل امیرنوازخان کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

مزید خبریں
پشاور ۔24جولائی ( اے پی پی)وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کی بلوچستان میں شہیدہونی والے انٹی نارکوٹکس فورس کے کانسٹیبل امیرنوازخان کے گھر آمد،وفاقی وزیرنے شہید امیرنوازخان کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قبل ازیں وفاقی وزیرنے قبرستان جا کر شہید کانسٹبل امیرنوازخان کی قبرپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہاکہ شہداءکا لہورائیگاں نہیں جائیگا،پاکستان کی تاریخ فورسزکی ان گنت قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جان کے نذرانے دیکراس چمن کی آبیاری اپنے لہو سے کرنیوالے وطن عزیزکی تاریخ میں درخشاں ستارے کے مانند ہمیشہ زندہ رہیںگے۔انہوں نے شہید کانسٹبل کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہیدامیرنوازخان کے لواحقین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،خصوصی پیکیج کے تحت شہید کانسٹیبل کے خاندان کوتمام مراعات دیںگے،شہیدکے بچوں اورخاندان کیساتھ ہرمشکل کی گھڑی میں کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کےخلاف جنگ کو اپنا فریضہ سمجھ کراداکرناچاہئے، منشیات کیخلاف انٹی نارکوٹکس فورس کی زیروٹالرنس پالیسی ہے جس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔








