وزارتِ تجارت اور پاشا آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں گے، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت اور پاشا آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔ جمعہ کو یہاں ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن (پاشا) کے ساتھ بارآور ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بڑھانے سے …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت اور پاشا آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔ جمعہ کو یہاں ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن (پاشا) کے ساتھ بارآور ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماہرین، مضبوط آئی ٹی انفراسٹرکچر اور مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے حوالہ سے بہتر ہے۔ وزارت تجارت اور پاشا باہمی تعاون سے آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے اصلاحات پر کام کریں گے۔

مزید خبریں