اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ پنجاب کے انتظامی معاملات اور تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے وزیراعظم سے مفصل ہدایات حاصل کیں۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا …
چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ پنجاب کے انتظامی معاملات اور تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے وزیراعظم سے مفصل ہدایات حاصل کیں۔ جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی و حکومتی اہداف پر ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں کے چناو¿ کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈ قائم کردیا ہے جس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر مرکزی نائب صدر ارشد داد کی سربراہی میں قائم 8 رکنی پارلیمانی بورڈ میںعلی امین گنڈاپور، سیّد جعفر شاہ، شاہ ناصر اور فتح اﷲ خان شامل ہیں جبکہ راجہ جہانزیب، خالد خورشید اور وزیر ولایت بلحاظ عہدہ بورڈ کے رکن ہوں گے۔ اس کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51، وزیرآباد، گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کے تعین کیلئے بھی پارلیمانی بورڈ قائم کردیا گیا جس کی سربراہی بھی سینٹر مرکزی نائب صدر ارشد داد کے سپرد کی گئی ہے جبکہ میاں محمود الرشید، رائے حسن نواز، الیاس چوہدری اور علی اشرف مغل کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری بلحاظ عہدہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔








