اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمن سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوادر سمیت جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سودمند ہو گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں ہدایات دی گئیں۔ ترقیاتی …
گوادر سمیت جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سودمند ہو گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمن سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوادر سمیت جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سودمند ہو گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں ہدایات دی گئیں۔ ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ میں سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی۔








