اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی زرتاج گل نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلاول کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے باقی سینئر لیڈران بھی یادداشت کھو چکے ہیں،نون لیگی رہنما کبھی بھی پیپلزپارٹی کے سگے نہیں ہو سکتے۔ایک ٹویٹ زرتاج گل نے کہا کہبیچارے بھولے بلاول کی یادداشت بھی کافی کمزور ہے۔ ماضی میں برقعہ پہن کر رات کو جی ایچ کیو گیٹ نمبر …
لگتا ہے بلاول کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے باقی سینئر لیڈران بھی یادداشت کھو چکے ہیں،نون لیگی رہنما کبھی بھی پیپلزپارٹی کے سگے نہیں ہو سکتے زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی زرتاج گل نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلاول کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے باقی سینئر لیڈران بھی یادداشت کھو چکے ہیں،نون لیگی رہنما کبھی بھی پیپلزپارٹی کے سگے نہیں ہو سکتے۔ایک ٹویٹ زرتاج گل نے کہا کہبیچارے بھولے بلاول کی یادداشت بھی کافی کمزور ہے۔ ماضی میں برقعہ پہن کر رات کو جی ایچ کیو گیٹ نمبر پانچ کے راستے خفیہ میٹنگز کرنے والے مطلبی خادم کو جمہوریت اور اصول پسند سیاست کا پیکر سمجھ بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلاول کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے باقی سینئر لیڈران بھی یادداشت کھو چکے ہیں۔یہ بات بھی واضح ہے کہ نون لیگی رہنما کبھی بھی پیپلزپارٹی کے سگے نہیں ہو سکتے۔ بھول جائیں ماضی میں جو انہوں نے بینظیر کے ساتھ نازیبا سلوک کیا، زرداری پر جیل میں تشدد، متعدد بار پیٹھ میں چھرا گھونپا -اب حال پر ہی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ کٹھن ترین علاقہ (ڈیرہ غازی خان)جو دہائیوں سے سرداروں کی ظالمانہ حکمرانی کے تلے دبا ہوا تھا۔ یہاں سے ایک نہتی خاتون کا جیتنا جس کے پاس صرف تبدیلی کا ولولہ، لیڈر کا وژن تھا، اللہ کی دی گئی برکت کے زریعے ممکن ہوا۔ باقی سارے وعدے نبھاوں گی۔








