اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کے حلقے ناروال میں ٹائیگر فورس کا کنونشن ہفتہ کومنعقد ہوا۔سرکاری دعوت نامے کے باوجود احسن اقبال شرکت کے لئے نہ پہنچ سکے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اشتہار برائے تلاش گمشدہ کا ٹویٹ کر دیا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ناروال کی مشہور سیاسی شخصیت المعروف ارسطو اپنے حلقے سے غائب ہیں۔وہ کہا کرتے تھے …
ناروال میں ٹائیگر فورس کا کنونشن، سرکاری دعوت نامے کے باوجود احسن اقبال منظر عام سے غائب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کے حلقے ناروال میں ٹائیگر فورس کا کنونشن ہفتہ کومنعقد ہوا۔سرکاری دعوت نامے کے باوجود احسن اقبال شرکت کے لئے نہ پہنچ سکے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اشتہار برائے تلاش گمشدہ کا ٹویٹ کر دیا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ناروال کی مشہور سیاسی شخصیت المعروف ارسطو اپنے حلقے سے غائب ہیں۔وہ کہا کرتے تھے کہاں ہے ٹائیگر فورس؟ کہاں ہیں نوجوان؟ ان کے ہوم گراؤنڈ میں ٹائیگر فورس کا سب سے بڑا کنونشن ہوا۔سرکاری دعوت نامے کے باوجود وہ منظر عام سے غائب ہیں۔احسن اقبال کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے۔








