سیالکوٹ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا ، حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور اداروں میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار ان حیالات کا اظہار تھا نہ مراد …
پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا ، حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور اداروں میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا ، حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور اداروں میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی۔معاون خصوصی وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار ان حیالات کا اظہار تھا نہ مراد پور کی نئی بلڈنگ کی منتقلی کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ پولیس میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں9 پولیس سٹیشن دس لاکھ لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں اگلے ماہ سے مزید چار پولیس سٹیشن کو ماڈرنائز کر دیا جائے گا .عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کے حصول کے لیے پہلا دروازہ پولیس اسٹیشن کا ہی کھٹکھٹایا جاتا ہے ماضی میں پولیس کو بحیثیت ادارہ کام نہیں کرنے دیا گیا اور اس ادارے میں سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی ورکرز کو بدترین سیاسی وکٹمائزیشن کا نشانہ بنایا گیا۔ اب ہمارا مشن ہے کہ تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلیاں لے کر آئیں گے۔ ہماری دو سال حکومت میں کسی بھی قسم کی پولیٹیکل وکٹمائزیشن نہیں کی گئی ہماری خواہش ہے کہ شہریوں کو انصاف اْن کی دہلیز پر فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 تک سیالکوٹ ماڈل سٹی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کلبوشن یادیو کا نام آج تک نواز شریف اور نہ ہی خواجہ آصف کی زبان پر آیا ہے ، عالمی عدالت انصاف میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات پیش کیے گئے جو پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور اداروں میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی انہوں نے کہا علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جارہا ہے۔وفاق نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے مزید ایک ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ہے ۔ہم تختی کلچر کا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں اس کی واضح مثال سیال فلائی اوور ڈویژن کے سب سے بڑے ٹیکس ادا کرنے والے ادارے کے نام پر رکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ان اگر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہ کرتے تو ملک معاشی تباہی کی طرف چلا جاتا۔








