پاکستان کو صاف اور سر سبز ملک بنانے کے حوالے سے ہماری حکومت کی کوششیں قابل فخر ہیں وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف اور سر سبز ملک بنانے کے حوالے سے ہماری حکومت کی کوششیں قابل فخر ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں معروف یوٹیوب بلاگر نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ویژن کو …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف اور سر سبز ملک بنانے کے حوالے سے ہماری حکومت کی کوششیں قابل فخر ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں معروف یوٹیوب بلاگر نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ویژن کو سراہتے ہوئے ملک کے سر سبز رقبے میں اضافے، پائیدار ترقیاتی ہدف کی مقررہ مدت سے دس سال قبل تکمیل، متبادل توانائی کے فروغ اور گرین روزگار کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں دس بلین ٹری سونامی کو انقلابی پروگرام قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ملک کو صاف و سر سبز بنانے کی ہماری کوششیں قابل فخر ہیں۔

مزید خبریں