موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سے کہیں زیادہ بہتر ہے، دو سال کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سے کہیں زیادہ بہتر ہے، دو سال کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، حکومت رواں سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سے کہیں زیادہ بہتر ہے، دو سال کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، حکومت رواں سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے بڑھے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو معیشت سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا تھا، اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے معیشت کو مستحکم کیا، حکومت نے دو سال کے دوران 10 بلین ڈالر کے قرضے واپس کئے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا صرف پی ٹی آئی کا ایشو نہیں ہے، ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہو گا کہ کیسے آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانچ سال لڑائی نہیں چل سکتی، ہمیں ملکی مفادات کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا اور مل کر جوڈیشل اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم صوبائی حکومتوں نے تاحال اسے زیر غور نہیں لایا، جب تک صوبوں سے اضلاع کی سطح تک فنڈز تقسیم نہیں ہو گا اضلاع ترقی نہیں کر سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھڑے بندی اور آگے بڑھنے کی جہدوجہد ہر جماعت میں ہوتی ہے۔

مزید خبریں