جولائی کو مڈل کلاس طبقے نے فتح حاصل کی’ دو سال سے مشکلات کے باوجود کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے’ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص درست کیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا 25جولائی انتخابات کی مناسبت سے ویڈیو بیان

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کو 25جولائی انتخابات کی مناسبت سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پچیس جولائی کو مڈل کلاس طبقے نے فتح حاصل کی' دو سال سے مشکلات کے باوجود کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے' حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص درست کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پہلی بار پارلیمان میں کسان اور زرعی …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کو 25جولائی انتخابات کی مناسبت سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پچیس جولائی کو مڈل کلاس طبقے نے فتح حاصل کی’ دو سال سے مشکلات کے باوجود کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے’ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص درست کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پہلی بار پارلیمان میں کسان اور زرعی شعبہ کی بات سنی گئی کیونکہ کسان اور پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی آج دنیا معترف ہے۔کرونا میں پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے۔ پاکستان بھارت سمیت بہت سے ممالک سے کرونا میں نقصان کم کرنے میں کامیاب رہا۔ مشکل فیصلے اور حکمت عملی جلد عوام کے لئے اچھا وقت لانے والی ہے۔ نئے پاکستان کا خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا۔ پاکستان کا مڈل کلاس طبقہ پہلی بار اقتدار میں آیا ہے۔حکومت غریب طبقے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے کمزور طبقات کی مدد کی جارہی ہے۔

مزید خبریں