حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے نتیجے میں کورونا کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، ہمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا تاکہ بہتری کا یہ تسلسل جاری رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے نتیجے میں کورونا کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، ہمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا تاکہ بہتری کا یہ تسلسل جاری رہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے مختلف ممالک میں …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے نتیجے میں کورونا کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، ہمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا تاکہ بہتری کا یہ تسلسل جاری رہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے مختلف ممالک میں آبادی کے تناسب سے کورونا کے کیسز کی تعداد کے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی گراف بھی شیئر کیا جس کے مطابق پاکستان میں اس حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بہتری طرز عمل کے فرق کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی سے صورتحال میں زبردست بہتری آئی ہے۔ اس کا کریڈٹ حکومت کے غریب دوست اور دانشمندانہ فیصلوں اور پاکستان کے لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے اس حوالے سے حکومتی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے اس سلسلے میں ہماری کوششوں میں برکت پیدا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اب عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی پیروی یقینی بنانا ہو گی تاکہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید خبریں