ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کارمیں توسیع کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کارمیں توسیع کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 6600 سے زائدکاروبار اس نظام سے منسلک ہوچکے ہیں۔ پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت ٹئیرون میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کو رجسٹرڈ کرانے کی حتمی تاریخ 31 اگست 2020ءمقرر ہے۔ تاہم یہ سہولت ان ریٹیلرز کیلئے ہوگی جو 20 اگست 2020ءتک …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کارمیں توسیع کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 6600 سے زائدکاروبار اس نظام سے منسلک ہوچکے ہیں۔ پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت ٹئیرون میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کو رجسٹرڈ کرانے کی حتمی تاریخ 31 اگست 2020ءمقرر ہے۔ تاہم یہ سہولت ان ریٹیلرز کیلئے ہوگی جو 20 اگست 2020ءتک پی اوایس نظام سے منسلک ہونے کی تحریری آمادگی دیں گے۔ ایف بی آر نے معاشی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی صورت میں پی او ایس نظام سے منسلک ریٹیل کاروباری اداروں کی تعداد پہلے 15 ہزار اورپھر اسے بتدریج 25 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقررکیا ہے ۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پرخریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کارنظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔ ۔ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جارہاہے۔