اسلام آباد میں پہلا الیکٹرک گاڑی چارجنگ یونٹ نصب، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے سلسلے میں ملک کا پہلا الیکٹرک گاڑی چارجنگ یونٹ اسلام آباد کے جناح ایونیو میںقائم کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا کہ ای وی چارجنگ کی سہولت اٹک آئل نے فراہم کی ہے۔ انہوں نے اسٹیشنوں کے اجراءکا اعلان کرتے …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے سلسلے میں ملک کا پہلا الیکٹرک گاڑی چارجنگ یونٹ اسلام آباد کے جناح ایونیو میںقائم کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا کہ ای وی چارجنگ کی سہولت اٹک آئل نے فراہم کی ہے۔ انہوں نے اسٹیشنوں کے اجراءکا اعلان کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کا افتتاح ای سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا ایک اور ہدف تھا۔ یہ پیشرفت پچھلے ماہ پاکستان کی گاڑیوں کو بجلی کی طرف منتقل کرنے کی پالیسی کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔ ملک میں ای وی مینوفیکچرنگ یونٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں