تھرپارکر میں نمک کی فیکٹریاں لگانے سے تھر سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے‘ مزدور اور مقامی باشندے

مٹھی ۔ 26جولائی (اے پی پی)مزدوروں اور مقامی باشندوںکا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں نمک کی فیکٹریاں لگانے سے تھر سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے‘ تھر کے نمک کی کانوں سے نکلنے والے نمک کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ فلٹر کرنے اور پیکنگ کرنے کی فیکٹریاں تھر میں لگانے سے تھر کے ہزاروں بے روزگار لوگ روزگار سے لگ سکتے ہیں۔ اے پی پی سے بات …

مٹھی ۔ 26جولائی (اے پی پی)مزدوروں اور مقامی باشندوںکا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں نمک کی فیکٹریاں لگانے سے تھر سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے‘ تھر کے نمک کی کانوں سے نکلنے والے نمک کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ فلٹر کرنے اور پیکنگ کرنے کی فیکٹریاں تھر میں لگانے سے تھر کے ہزاروں بے روزگار لوگ روزگار سے لگ سکتے ہیں۔ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت تھر میں کراچی کی ایک کمپنی کے دو سے لیکر تین ایسے چھوٹے پلانٹ لگے ہوئے ہیں جہاں نمک نکالنے کے بعد صاف کرنے اور پسائی کرنے تک کا کام کیا جاتا ہے‘ ان پلانٹس پر سویں مزدور کام کر رہے ہیں جو 15 ہزار سے 20 ہزار ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ نمک کے کاروبار کو صنعت کا درجہ دے دیا جائے اور ان کانوں سے نمک کو صاف اور فلٹر کرنے کیلئے تھر میں ہی فیکٹریاں لگا دی جائیں تو علاقہ کے ہزاروں خاندان خوشحال زندگی بسر کرسکتے ہیں اور اس پسماندہ ضلع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں