اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اکیلے نہیں ہیں ہم ان کی پشت پر ہیں، 5 اگست کو سینیٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد میں ہو گا۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے …
پانچ اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی، راجہ فاروق حیدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اکیلے نہیں ہیں ہم ان کی پشت پر ہیں، 5 اگست کو سینیٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد میں ہو گا۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں سینٹ کا خصوصی اجلاس تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں سنگ میل ثابت ہو گا، بین الاقوامی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہ دینا بھارتی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل بن چکا ہے، کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلے کا واحد حل ہے،مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں پائدار امن قائم ہو گا، یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔








