اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سوئی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا احساس دلایا ہے، مودی کا فاشزم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست سمت کی جانب گامزن ہے اور مجھے پورا یقین ہے …
مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سوئی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا احساس دلایا ہے، مودی کا فاشزم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست سمت کی جانب گامزن ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سوئی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا احساس دلایا ہے، مودی کا فاشزم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست سمت کی جانب گامزن ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، دنیا پہلے اس مسئلے پر سوئی ہوئی تھی اور وہ اسے پاکستان اور بھارت کا اندرونی مسئلہ سمجھ رہی تھی لیکن وہ بات اب نہیں رہی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران دنیا کو اس مسئلے کی حساسیت کے بارے احساس دلایا جس کے بعد دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدگی سے بات سنی جاتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پوری یورپی یونینز اور اقوام متحدہ کے دیگر ادارے بھی مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے ہیں۔ کنول شوذب نے کہا کہ مودی کا فاشزم پوری دنیا میں عیاں ہوگیا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی درست ہے اور صحیح سمت کی طرف آگے بڑھ رہی ہے، بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔








