اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنا گھر کی تعمیر زیادہ دیر تک خواب نہیں رہے گا کیونکہ اب یہ حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ تعمیراتی …
اپنا گھر کی تعمیر زیادہ دیر تک خواب نہیں رہے گا، مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنا گھر کی تعمیر زیادہ دیر تک خواب نہیں رہے گا کیونکہ اب یہ حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ تعمیراتی ریلیف پیکج کے ذریعے اپنا گھر بنانا انتہائی آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس تاریخی اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو اس تاریخی اقدام پر تنقید کر رہے ہیں اور جنہوں نے50 سال سے روٹی، کپڑا اور مکان کے وعدے کئے لیکن قومی وسائل کی لوٹ مار کرتے رہے۔








