ننکانہ صاحب ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پیر حسن احمد المعروف پپو شاہ کو ننکانہ صاحب میں ان کے آبائی گاؤں نبی پور پیراں میں سپر د خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں اورضلعی افسران سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،نماز جنازہ …
وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پیر حسن احمد المعروف پپو شاہ کو سپر د خاک کر دیا گیا

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پیر حسن احمد المعروف پپو شاہ کو ننکانہ صاحب میں ان کے آبائی گاؤں نبی پور پیراں میں سپر د خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں اورضلعی افسران سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا اور لاہور کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے، پیر حسن احمد شاہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ کے والد اور یونین کونسل نبی پور پیراں کے سابق چیئر مین بھی تھے مرحوم کے ایک بھائی پیر طارق احمد شاہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے چیئر مین بھی ہیں،بعد ازاں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پارٹی عہدیدران نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








