دنیا نے پاکستان کی افغانستان میں امن بحالی کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کی افغانستان میں امن بحالی کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا ہے، عالمی برادری خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کی بھی تائید کر رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کی افغانستان میں امن بحالی کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا ہے، عالمی برادری خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کی بھی تائید کر رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان نے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور پاکستان آئندہ بھی افغانستان میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے لگائے گئے حالیہ الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ فاروقی نے کہا کہ ایسا بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ خود ہی دم توڑ جاتا ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ وہ دونوں برادر مسلم ممالک کے مابین رابطے کے علاوہ سارک کی ترقی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرے۔

مزید خبریں