ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27,421 رہ گئی، 2,41,026 متاثرہ افراد صحتیاب اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز پر غور

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترق، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت میں پشاور میں ہوا جس کی میزبانی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کی، اجلاس میں این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل زمان خان اور باقی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید قربان …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترق، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت میں پشاور میں ہوا جس کی میزبانی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کی، اجلاس میں این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل زمان خان اور باقی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز اور تجاویز پر بات کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 سے 20 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات ہسپتالوں میں اور 3 اموات گھروں میں ہوئیں۔ اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے پازیٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 176 تھی۔اس عرصہ کے دوران 22 ہزار 56 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 480، پنجاب میں 7 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں1 ہزار 733، اسلام آباد میں 1 ہزار 644، بلوچستان میں 639، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر میں 436 ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کووڈ۔19 سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار 26 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کووڈ۔19کے مریضوںکیلئے مختص 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر227 مریض ہیں۔کووڈ۔19 سے اموات کی تعداد 5 ہزار 842 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 151 اموات ہوئی جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اموات ہسپتالوں میں ہوئیں جبکہ 3 اموات گھروں میں ہوئیں۔ پنجاب میںکووڈ۔19 سے 2 ہزار 116 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 178 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اموات ہسپتالوں میں ہوئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے مجموعی طور پر164 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں کووڈ۔19 کا ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ بلوچستان میںکووڈ۔19 سے 136 اموات ہوئی۔گلگت بلتستان میں48 اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کا ایک مریض ہسپتال میں انتقال کر گیا۔آزاد کشمیر میںکووڈ۔19 سے اموات کی تعداد 49 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں 18 لاکھ 90 ہزار 236 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کی سہولیات والے 734 ہسپتالوں میں اس وقت کووڈ۔19کے 1 ہزار 864 مریض داخل ہیں۔

مزید خبریں