پشاور ۔ 27 جولائی (اے پی پی) کورونا وبا کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں'اسد عمر 'عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے محمو دخان نے پیر کے روز پشاور سیکرٹریٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا …
کورونا وباء کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، اسد عمر عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، محمود خان

مزید خبریں
پشاور ۔ 27 جولائی (اے پی پی) کورونا وبا کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں’اسد عمر ‘عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے محمو دخان نے پیر کے روز پشاور سیکرٹریٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے خیبر پختوخوا کو بہت زیادہ چیلنجز درپیش تھے وبا کے پھیلا ؤکو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محمود خان نے کورونا سے متعلق تمام امور کی خود نگرانی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورنا کے سلسلے میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے موثر اور بروقت اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے تاہم وبا کا خطرہ ابھی بدستور موجود ہے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ عید الاضحی سادگی سے منائیں، اسدعمر نے کہاکہ پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر وبا پھیلنے کے خدشات ہیں عوام احتیاط کریںاور عید سادگی سے اور اپنے گھروں پر منائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس عید پر کورونا سے شہید ہونے والوں کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے حکومت جو بھی اقدامات کررہی ہے وہ عوام کی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہیں۔ عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے خود بھی عید الاضحی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں عید الاضحی کے بعد سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لئے این سی سی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔








