عالمی بینک پاکستان میں ہائوسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کررہاہے،الانگوپیچوموتو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان میں ہاوسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کررہاہے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں پاکستان مارگیج ری فنانس سکیم لمیٹڈ میں 500 ملین ڈالرکی ایکویٹی سرمایہ کاری کرے …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان میں ہاوسنگ کے شعبہ کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کررہاہے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک گروپ کا ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں پاکستان مارگیج ری فنانس سکیم لمیٹڈ میں 500 ملین ڈالرکی ایکویٹی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری کامقصد پاکستان میں مکانوں کی تعمیر کیلئے معقول اورآسان قرضوں کی فراہمی کے عمل کو تیزکرنا ہے۔پاکستان میں 2030ء اور2040ء کے درمیان شہروں اورقصبات کی آبادی دوگناہونے کا اندازہ ہے اورآبادی کیلئے مناسب مکانات کی فراہمی ایک اہم چیلنج ہے،اس وقت پاکستان میں ایک کروڑمکانوں کی کمی ہے جس میں سالانہ 7 لاکھ یونٹ کا اضافہ ہورہاہے،اس کے برعکس پاکستان میں مکانوں کیلئے قرضہ حاصل کرنے کی شرح 0.3 فیصد ہے جوجنوبی ایشیاء کے دیگرممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ جنوبی ایشیاء میں گھروں کیلئے قرضوں کی اوسط شرح 3.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون اومعاونت سے خیبرپختونخوا، سابق فاٹا اور بلوچستان میں ہاوسنگ کیلئے طویل المعیاد قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔