چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات، سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی جس سے دیگر …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی جس سے دیگر ممالک کے مقابلے میں وبا کے پھیلاؤ کے تدارک میں موثر کامیابی حاصل ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ملک کے پسماندہ علاقوں اور خاص کر چھوٹے صوبوں کے لئے کافی مسائل پیدا کئے ہیں جن کے حل کیلئے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے ایوان بالا قومی ہم آہنگی اور بین الصوبائی رابطہ کاری کے لئے اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ مسائل کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت موثر حکمت عملی کے ساتھ ترقی کی شرح میں تیزی لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید خبریں