صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم ، خصوصی افراد کے حوالے سے مستند کوائف مرتب کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصی افراد کے حوالے سے مستند کوائف مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے خصوصی افراد کے حوالے سے فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصی افراد کے حوالے سے مستند کوائف مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے خصوصی افراد کے حوالے سے فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خصوصی افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے درست کوائف اور اعداد و شمار مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا اور مالی طور پر بااختیار ہو سکیں۔ سپریم کورٹ نے 14 جولائی کو اپنے فیصلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ خصوصی افراد کو ہاﺅسنگ، ٹرانسپورٹ اور ملازمتوں سمیت عوامی مقامات پر سہولیات فراہم کریں۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو یہ ہدایت بھی کی تھی کہ خصوصی افراد کو بھرتی کرنے کے لئے خالی اسامیوں کے اشتہارات شائع کئے ہیں اور کامیاب امیدواروں کی تقرری کی جائے۔ اس حوالے سے 2013ءمیں سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں خصوصی افراد کے بنیادی حقوق پر عمل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید خبریں