سبزیوں کی برآمدات میں جون کے دوران14.23 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) جون 2020ءکے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2020ءکے دوران برآمدات کا حجم 14.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ءمیں سبزیوں کی برآمدات سے 13.85 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2019ءکے مقابلہ میں جون 2020ءکے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) جون 2020ءکے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2020ءکے دوران برآمدات کا حجم 14.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2019ءمیں سبزیوں کی برآمدات سے 13.85 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2019ءکے مقابلہ میں جون 2020ءکے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 1.05 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔