سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے‘ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل ہونگے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے‘ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل ہونگے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپنی ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زراعت کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کرنے کے لئے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوبے میں موجودہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لئے جاری ترقیاتی منصوبے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاو¿ کو کم کرنے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے اور عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لئے حکومت کی سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔ سپیکر نے ٹڈی دل کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل حملوں کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچے کا خطرہ ہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سپیکر کو صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصاً زراعت کے شعبے کی ترقی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش بڑے بحرانوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو درپیش بحرانوں پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ٹڈی دل کے لئے مربوط اقدامات ا±ٹھائے جارہے ہیں۔گورنر پنجاب نے ایوان کی کاروائی کے دوران ماحول کو پر امن اور خوشگوار بنانے میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں