اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھینلے سے روکنے کے لئے حکومتی پالیسیوں اور قومی نظم و نسق پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ پیر کو صدر پاکستان کے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے عوام کو دیئے گئے پیغام …
کورونا وائرس کو پھینلے سے روکنے کے لئے حکومتی پالیسیوں اور قومی نظم و نسق پر عملدرآمد جاری رکھا جائے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھینلے سے روکنے کے لئے حکومتی پالیسیوں اور قومی نظم و نسق پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ پیر کو صدر پاکستان کے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے عوام کو دیئے گئے پیغام کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان پر بڑا کرم کیا ہے، اب حکومتی پالیسیوں اور قومی ڈسپلن کو ضائع نہیں جانا چاہیے، عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہنے اور معمر افراد کا خیال رکھنے کو یقینی بنائیں۔ صدر پاکستان کے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔








