اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ منگل کو وزیراعظم آ فس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضا کاروں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران …
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ، ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ منگل کو وزیراعظم آ فس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضا کاروں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام آج (منگل کو) نشر کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم اپنے پیغام میں رجسٹریشن اور ٹائیگر فورس ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ وہ نوجوانوں سے قومی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل بھی کریں گے۔








