اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں غریب اور بے سہارا افراد کے لئے قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے ترلائی شیلٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اس میں بے گھر اور نادار افراد کے لئے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد میں غریب اور بے سہارا افراد کے لئے قائم پناہ گاہ کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں غریب اور بے سہارا افراد کے لئے قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے ترلائی شیلٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اس میں بے گھر اور نادار افراد کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہیں نسیم الرحمٰن نے صدر مملکت کو دیہاڑی دار اور بیرون شہر سے آئے مزدوروں کے لئے کئے گئے رہائش اور کھانے کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے کھلنے بعد پناہ گاہ پر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ پناہ گاہ میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ڈی بیت المال کو نادار بزرگ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کے ہمراہ کھانا بھی کھایا اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بے سہارا افراد اور مزدوروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کی کاوش کو سراہا۔ صدر مملکت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا ہم سب کامذہبی و قومی فریضہ ہے، فلاحی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات ان مشکل حالات میں معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے پناہ گاہ میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔








