وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نئے سیاسی نقشے کے اجراءکے موقع پر بیان

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے،ہماری منزل سری نگر اس خواب کی تعبیر ہے جو قائد اعظم نے دیکھا تھا۔منگل کو نئے سیاسی نقشے کے اجراءکے موقع پر وزیر خارجہ نے حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج جاری کیا گیا نیا نقشہ پاکستان کا نقشہ …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے،ہماری منزل سری نگر اس خواب کی تعبیر ہے جو قائد اعظم نے دیکھا تھا۔منگل کو نئے سیاسی نقشے کے اجراءکے موقع پر وزیر خارجہ نے حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج جاری کیا گیا نیا نقشہ پاکستان کا نقشہ ہوگا، وفاقی کابینہ نے نئے سیاسی نقشے کی باقاعدہ منظوری دی ہے جبکہ نیا سرکاری نقشہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو واضح طور پر دکھا یا گیا جبکہ نئے نقشے میں سیاچن کو پاکستان کا علاقہ دکھا یا گیا ہے اور جموں و کشمیر اب پاکستان کے نقشے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی جغرافیائی حدود کا تعین کر دیا ہے۔آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو وزارت خارجہ میں اعتماد میں لیا گیا، پوری قوم پاکستان کے سیاسی نقشے پر متفق ہے۔بعد ازاں وزیر خارجہ نے نئے نقشے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست کو غیر قانونی اقدام ٹھایا۔بھارت نے پانچ اگست کے بعد غیر قانونی نقشہ جاری کیا اسے ہم نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو وزارت خارجہ میں اعتماد میں لیا گیاپوری قوم پاکستان کے سیاسی نقشے پر متفق ہے۔ نئے سیاسی نقشے میں سابقہ فاٹا کے علاقوں کو باضابطہ طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ دکھا یا گیا ہے۔بھارت سرکریک پر غیر قانونی دعوے کے زریعے ہمارے صنعت زون کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے نقشے میں بھارتی سرکریک پر بھارتی دعوے کی نفی کی گئی ہے۔