وزیراعظم عمران خان کا بیروت دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکوں میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکوں میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔