اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منظوم خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مشہور شاعر شہزاد نیر کی اس خوبصورت نظم میں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ نظم بہادر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی …
پاک فضائیہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کو منظوم خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منظوم خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مشہور شاعر شہزاد نیر کی اس خوبصورت نظم میں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ نظم بہادر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو سلام عقیدت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نظم میں عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ سب ممالک مل کر ظالمانہ ہندوستانی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں آواز بلند کریں۔








