سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، پاکستان اور دنیا بھر میںمقیم کشمیریوں نے بدھ کو یوم استحصال منایا جس کا مقصد جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے گزشتہ برس پانچ اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلسل فوجی محاصرے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے …
کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم استحصال منایا بھارتی غیر قانونی مقبوضہجموں وکشمیرمیں مظاہرے روکنے کیلئے کرفیو اور پابندیاں مسلسل جاری

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، پاکستان اور دنیا بھر میںمقیم کشمیریوں نے بدھ کو یوم استحصال منایا جس کا مقصد جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے گزشتہ برس پانچ اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلسل فوجی محاصرے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کے مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے دی تھی جبکہ تمام آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی ۔دریں اثنا قابض حکام نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں اور آزادی کے حق میں پروگراموں کو روکنے کیلئے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔مقبوضہ علاقے میں لوگوں کو گھروں کے اندر رکھنے کے لئے بھاری تعداد میں بھارتی فوج کو تعینات کیا گیا۔ لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے تمام مرکزی شاہراہیں خار دار تاروں سے سیل کردیں ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے لاؤڈ سپیکرز سے اعلانات کئے جن میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کے لیے کہاگیا۔ سری نگر شہر کے نواحی علاقے بمنہ میں مرکزی شاہراہ پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ سرینگر اور ترال کے مختلف علاقوں میں دیواروں ، ستونوں اوربجلی کے کھمبوں پر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیںجن پر”گو انڈیا گو بیک” کے نعرے درج تھے۔ادھر بیرون ملک مقیم کشمیری بڑی تعداد میں اس دن دنیا کے بڑے ممالک کے دارالحکومتوںمیںبھارتی سفارتخانوں کے باہر جمع ہو کر بھارتی اقدامات کے خلاف اپنا زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ۔








