یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیرکی قیادت میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی احتجاجی ریلی، اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی

مظفر آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی۔ ریلی میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے کے پی …

مظفر آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی۔ ریلی میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے کے پی پی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے شرکت کی۔ ریلی نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن دفتر تک مارچ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت مبصر مشن کو پیش کی گئی۔