اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے، 25 چوک پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے، ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر کام کر رہا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین بڑے نالوں پر کل 40 مقامات پر چوک پوائنٹس تھے۔ اب تک 25 چوک …
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری، 40 میں سے25 چوک پوائنٹس کوکلیئر کر دیا گیا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے، 25 چوک پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے، ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر کام کر رہا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین بڑے نالوں پر کل 40 مقامات پر چوک پوائنٹس تھے۔ اب تک 25 چوک پوائنٹس کو کلئیر کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گجر نالہ پر 40 فیصد، کورنگی 45 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ کو 51 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نالوں سے نکالا گیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں جبکہ وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔








